وفاقی کابینہ کے ایک اور اہم رکن کورونا کا شکار ہو گئے، طبیعت زیادہ خراب، ہسپتال منتقل کر دیئے گئے

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی کابینہ کے ایک اور اہم رکن کورونا کا شکار ہو گئے، طبیعت زیادہ خراب، ہسپتال منتقل کر دیئے گئے،وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔پمز ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے تصدیق کی کہ مسلم لیگ (ق) کے رہنما بشیر چیمہ کو

کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ بشیر چیمہ اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close