تحریک انصاف کی حکومت 22 ماہ سے مصنوعی آکسیجن پر چل رہی ہے، الٹی گنتی شروع ہوگئی، سراج الحق نے دعویٰ کر دیا

دیر بالا(پی این آئی)تحریک انصاف کی حکومت 22 ماہ سے مصنوعی آکسیجن پر چل رہی ہے، الٹی گنتی شروع ہوگئی، سراج الحق نے دعویٰ کر دیا، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہےکہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔دیربالا میں کارکنوں سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ تحریک

انصاف کی حکومت 22 ماہ سے مصنوعی آکسیجن پر چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بات مائنس ون، ٹو، تھری سے آگے نکل کر مائنس آل تک جا پہنچی ہے، وزیر اعظم سمیت سب کو پتہ ہے کہ اب ان کا چل چلاؤ ہے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومتی شیش محل کا دھڑن تختہ ہوگا تو پورامحل زمین بوس ہوگا، موجودہ حکومت نےملک کا وہ حال کیا جوماضی کی حکومتوں نےبھی نہیں کیا۔ان کا کہنا تھاکہ ہاتھ تھامنے والوں کا خیال تھا کہ یہ چلنا سیکھ جائیں گے، حکو مت لانے اور ہاتھ پکڑ کرچلانے والے سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ معیشت کو ایک رات میں ٹھیک کرنے کا دعویٰ کرنے والوں نے بیڑا غرق کردیا ہے، حکومت نے 22 ماہ میں 13 ارب ڈالرز کا قرض لےکر ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close