پنجاب میں حقیقی ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا، ہم نے 2سال وہ کر دیا جو شوباز 70 برس میں نہ کر پاتے، عثمان بزدار میدان میں آگئے

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں حقیقی ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا، ہم نے 2سال وہ کر دیا جو شوباز 70 برس میں نہ کر پاتے، عثمان بزدار میدان میں آگئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم نے 2سال وہ کردیا جو شوباز 70 برس میں نہ کرپاتے۔لاہور میں وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان اور ارکان

پنجاب سے گفتگو میں عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب میں حقیقی ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 13 اسپیشل اکنامک زونز، انڈسٹریل اسٹیٹس پرکام شروع ہوچکا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہاکہ قیام پاکستان سے اب تک سابق حکمرانوں نےصرف 3 خصوصی اکنامک زون بنائےجبکہ ہم اسے 13 تک لے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہم نے صرف دو سال میں صنعتی شعبے کیلئے اصلاحات متعارف کرائیں۔عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ارکان اسمبلی کی مشاورت کو اہمیت دی جائے گی، ماضی میں ترقی نہیں شو بازی ہوتی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close