کورونا کی وجہ سے لاک ڈائون ، کتنے لاکھ لوگوں نےمجبور ہوکر اپنے گھر کا سامان بیچ دیا؟گیلپ سروے میں بڑا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وبا کی وجہ سے ايک ہفتے ميں ضروری اشیاء کیلئے 21لاکھ پاکستانیوں نے گھریلو سامان بیچا، گیلپ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء کے دوران لاک ڈاؤن کے باعث خراب معاشی صورتحال کے دوران گزشتہ ايک ہفتے ميں پاکستان کے 21 لاکھ خاندانوں کو گھر کا سامان بيچ

کر ضرورتيں پوری کرنی پڑيں۔ملک کے 10 فیصد لوگوں نے اپنی ضروریات زندگی کیلئے گھر کا سامان بیچ دیا، 16 فيصد پاکستانيوں نے ديگر ذرائع آمدنی تلاش کیے تاکہ خاندانوں کی بنيادی ضروريات پوری کرسکیں۔ رپورٹ کے مطابق 16 فيصد پاکستانيوں نے اس دوران ديگر ذرائع آمدنی تلاش کئے تاکہ خاندانوں کی بنيادی ضروريات پوری کرسکیں۔ گیلپ سروے سے پتا چلا ہے کہ 78 فيصد پاکستانيوں نے پورے ملک ميں کارباور کھولنے کی حمايت کی ہے اور لاک ڈاؤن ميں نرمی کا مطالبہ کيا ہے جبکہ 14 فيصد کی رائے اس کے برعکس ہے۔سروے کے مطابق 32 فيصد پاکستانيوں کو کورونا کيسز کے سرکاری اعداد و شمار پر بھروسہ نہيں ہے اور 73 فيصد پاکستانی سمجھتے ہيں کہ اُن کی صحت اُن کی اپنی ذمہ داری ہے، 24 فيصد کا خيال ہے کہ يہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا کے 2لاکھ 48ہزار872کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 5197مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ آج بھی ملک میں 74مزید مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ اب تک 1لاکھ56ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔اس وقت پاکستان میں 86ہزار سے زائد ایکٹو کیسز موجود ہیں جن میں سے 2118کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ ہے جبکہ بعض علاقے جہاں کیسز کی تعداد زیادہ ہے انہیں سیل کردیا گیا ہے۔ ملک میں 15لاکھ62ہزار سے زائد ٹیسٹ ہوچکے ہیں جبکہ مزید ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close