پاکستان میں کورونا ایک بار پھر بےقابو ہو سکتا ہے، بڑا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے عوام کو خبردار کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر عوام کی لاپرواہی کروناکو ایک بار پھر بے قابو کرسکتی ہے، کورونا کاپھیلا ئو روکنے کیلئے عید سادگی سے منانے کے سواکوئی آپشن نہیں،کوروناکیخلاف تاریخی کردار پراین ڈی ایم اے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ مختلف

اضلاع سے آنیوالے پارٹی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عید الفطر پرعوام نے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا جسکی وجہ سے کورونا کی وباء میںآنیوالی شدت سب نے دیکھی ہے اب اگر ایسی ہی غلطی عید الاضحی پر کی گئی تو اسکے خطر ناک نتائج نکلیں گے اس لیے کورونا سے بچائو اور اسکے کو پھیلائو کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ ایس او پیز پر سو فیصد عملد درآمد کیا جائے مویشی منڈیوں میں بھی ایس اوپیز پر عمل میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیںکیونکہ کوتاہی کر نیوالے کورونا کے مر یضوں کی تعداد میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس نے پوری دنیا کی معیشت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے جسکی وجہ سے صرف پاکستان کو ہی نہیں امر یکہ اور بر طانیہ جیسے ممالک کو بھی معیشت کا چیلنج ہے ان حالات میں بھی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت معیشت کی مضبوطی کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے اور سٹاک مارکیٹ مسلسل 10 روز 7.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کرنے والی دنیا کی تیسری مارکیٹ بن گئی ایکسپورٹس میں بھی اضافہ ہو رہا ہے کاروباری حجم میں 6 ماہ میں سب سے بڑا اضافہ ملکی ترقی کی جانب اہم قدم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے معاملے پرحکومت کسانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیگی وزیر اعظم عمران خان ٹڈی دل سے متاثرہ کسانوں کیلئے پیکج کا بھی اعلان کر چکے ہیں حکومت کی پہلی دن سے یہ پالیسی ہے کہ کسانوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو مضبوط بنائیں گے عوام کو صحت اور تعلیم سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم اور عوام کو آسان شرائط پر قر ضے دینے کا حکومتی فیصلہ بھی تاریخ ساز ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اپنے غر یب عوام کیساتھ کھڑی ہے ۔گور نر پنجاب نے کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میںبے گناہ کشمیر یوں کی نسل کشی اور بدتر ین دہشت گردی کر رہا ہے دنیا کو اس سخت نوٹس لینا چاہیے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگاا س وقت خطے میں امن کا قیام بھی ممکن نہیں ہوسکتا کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے ہم کشمیر یوں کیساتھ کھڑے ہیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مقدمہ ہر فورم پر پوری قوت سے لڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close