تعلیمی اداروں میں چھٹیاں، حکومت نے طلبا کے والدین کو خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے پرائیویٹ سکولوں کو فیسوں میں 20 فیصد جاری رکھنے کی ہدایت کردی، وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ اسکول کھلنے تک پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت جاری رہے گی، جن والدین کوفیسوں سے متعلق مشکلات ہوں ،وہ ڈسٹرکٹ سی ای او ایجوکیشن سے

رابطہ کریں۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسکول کھلنے تک پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت جاری رہے گی۔جن والدین کوفیسیں زیادہ وصول کرنے سے متعلق شکایات ہوں ،تو ان کو چاہیے وہ اپنے اضلاع کے سی ای او ایجوکیشن سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ فیس سے متعلق موصول ہونے والی شکایات میں 95 فیصد حل کرچکے ہیں۔واضح رہے وفاقی حکومت نے 15جولائی سے سکولوں کے ایڈمن آفس کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت سکولوں میں اساتذہ اور طلباء کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔15 ستمبر کو سکول کھولنے کیلئے اگست کے پہلے اور آخری ہفتے میں کورونا صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائےگا۔ پنجاب کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا اینڈ ڈینگی کنٹرول کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکولوں کے ایڈمن آفس کھولنے اور انتظامی عملے کو آنے کی اجازت دی جارہی ہے تاہم طلبہ اوراساتذہ کو سکولوں میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اجلاس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق سکول کھولنے سے پہلے محکمہ تعلیم سکولز ایس او پیز پر مکمل گائیڈ لائن جاری کرے گا۔ سکولوں کو دو شفٹوں میں چلانے پر غورکیا جارہا ہے اورہرشفٹ میں ڈھائی گھنٹے کی کلاسز ہوں گی۔ سکولوں میں ہینڈ واش، ماسک اوردیگر ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جا ئیں گے۔ دوسری جانب وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے بھی 15ستمبر کو نجی و سرکاری سکول کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد اور پھیلاؤ کا یومیہ اور ہفتہ وار جائزہ لیا جارہا ہے۔ اگر کورونا کی صورتحال بہتر اور سازگار ماحول ہوا تو سخت ایس اوپیز کے تحت 15 ستمبر سے سکول کھول دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close