پنجاب سے پی ٹی آئی حکومت کا جلد خاتمہ ، اگلا وزیراعلیٰ کس پارٹی سے ہو گا؟ حیران کن دعویٰ کر دیاگیا

کراچی(پی این آئی)پاکستان پیلز پارٹی کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے والی ہے،آئندہ وزیراعلیٰ پنجاب پیپلزپارٹی سے بھی ہوسکتا ہے، سندھ میں صحت کا نظام پنجاب سے بہتر ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی

پریس کلب میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید حسن مرتضیٰ نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے والی ہے جبکہ صوبے کا آئندہ وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی سے بھی ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے سے پنجاب میں پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ق لیگ کے درمیان فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حالات انتہائی خراب ہیں، سندھ میں صحت کا نظام پنجاب سے بہتر ہے سندھ میں سرکاری ہسپتال میں دل کی سرجری کرانے کے لئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہےلیکن پنجاب میں سرکاری ہسپتال میں چھ چھ ماہ لگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرونا کے حوالے سے اچھے اقدامات کئے ہیں،نواز شریف بھی یہی سمجھتے تھے وہ دودھ کے دھلے ہیں اور آئین کی دفعہ باسٹھ تریسٹھ صرف پیپلز پارٹی کے خلاف ہی استعمال ہوگی اور اس شق سے ن لیگ بچ جائے گی لیکن وقت نے دیکھا آج سب سے زیادہ پریشان وہی لوگ ہیں، موجودہ حکومت نواز شریف کے حالات سے سبق سیکھے۔انہوں نےکہاکہ پیپلزپارٹی نےکبھی راہ فرار اختیار نہیں کی،ملک میں گندم کابہت بڑا بحران کھڑا ہونےوالاہے،موجودہ حکومت نا اہلوں اور جاہلوں پر مشتمل ہے، پنجاب میں ایک ایسا شخص مسلط ہے جو ہینڈی کیپ ہونے کے علاوہ دو سال سے میسنگ ہے اور ارکان اسمبلی اسے تلاش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ججز جرنیل،سیاستدان سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے اور یہ احتساب غیر جانبدارانہ ہو۔

close