صدر عارف علوی 17 دوست ملکوں کے سربراہان کو آموں کا تحفہ بھیجیں گے، کس کس کا نام فہرست میں شامل ہے؟ جانیئے

اسلام آباد:(پی این آئی)صدر عارف علوی 17 دوست ملکوں کے سربراہان کو آموں کا تحفہ بھیجیں گے، کس کس کا نام فہرست میں شامل ہے؟ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کاٹریڈڈپلومیسی اور پاکستانی آم کی شوکیسنگ کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے دوست ممالک کو آموں کا تحفہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات

کے مطابق عارف علوی کی جانب سے تحفے سے متعلق ایوی ایشن ڈویژن نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو خط لکھ دیا جس میں 17ممالک کے سربراہان مملکت کو پاکستانی آموں کا تحفہ بھیجنے کے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔آموں کا تحفہ کویت، سعودی عرب، ترکی، قطر، اومان، ملائیشیا، موروکو، نیپال، سنگاپور، اسپین، برطانیہ، اٹلی سمیت دیگر دوست ممالک کو بھیجا جائے گا۔ایوی ایشن سے ترک، قطر اور ایمریٹس ائیرلائن کاجولائی اور اگست کا شیڈول طلب کرلیا گیا، جولائی اور اگست کے مہینے کا قومی ائیرلائن کا متعلقہ ممالک کا شیڈول بھی طلب کیا گیا ہے۔17ممالک کے صدور کو 4 ہزار 810کلو آم پہنچائے جائیں گئے۔ سی اے اے کو خصوصی کارگو اور دیگر سروسز ادا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ آموں کی بروقت اور بحفاظت ترسیل پرسول ایوی ایشن سے تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close