لاہور کےا یکسپو سینٹر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا جانے والا فیلڈ ہسپتال خالی ہو گیا، تمام مریض ڈسچارج ہو گئے

لاہور (پی این آئی)لاہور کےا یکسپو سینٹر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا جانے والا فیلڈ ہسپتال خالی ہو گیا، تمام مریض ڈسچارج ہو گئے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا ایکسپو فیلڈ اسپتال خالی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے ایکسپو

فیلڈ اسپتال میں کرونا سے متاثرہ ایک بھی مریض نہیں بچا،اسپتال میں زیر علاج تمام مریض ڈسچارج ہو گئے جس کے بعد تینوں ہالز کو بند کر دیا گیا۔ہوم آئسولیشن پالیسی کے باعث ایکسپو فیلڈ اسپتال میں مریض نہیں آئے۔ایکسپو فیلڈ اسپتال میں 990 بیڈز کا آئسولیشن وارڈ، 10 بیڈز کا ہائی ڈپنڈنسی یونٹ قائم ہیں۔اسپتال کے لیے 110 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس کو مختص کیا گیا تھا۔ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایکسپو فیلڈ اسپتال کو 2 ماہ مزید قائم رکھا جائے گا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے امتناع وبائی امراض آرڈینس 2020 کے تحت ایکسپو سینٹر کو عارضی طور پر تحویل میں لے لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close