چنیوٹ (پی این آئی)پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں جانوروں کے انجیکشن انسانوں کو لگائے جانے کا انکشاف،صوبہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ممنوعہ انجکشن کے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ شہر کے سرکاری اسپتالوں میں ’وٹامن کے تھری‘ ممنوعہ انجکشن استعمال کیے
جارہے ہیں، یہ انجکشن بیرون ممالک میں صرف جانوروں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔پابندی کے باوجود انجکشن نجی کمپنیوں سے خرید کر استعمال کیا جارہا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے انجکشن پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ لیکن اس کے باوجود اسپتالوں میں یہ انجکشن سرعام لگائے جارہے ہیں۔اس سے قبل بھی ملک میں متعدد ممنوعہ انجکشن کے استعمال کا انکشاف ہوچکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں