اپنی دم پر پاؤں آیا تو چیخیں نکل گئیں، پیپلز پارٹی کے امتیاز شیخ نے حلیم عادل شیخ کو جواب دے دیا

کراچی(پی این آئی)اپنی دم پر پاؤں آیا تو چیخیں نکل گئیں، پیپلز پارٹی کے امتیاز شیخ نے حلیم عادل شیخ کو جواب دے دیا،وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کی قیادت کی دم پر پیر پڑا ہے تو چیخیں نکل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق ایس

ایس پی شکارپور کی انکوائری رپورٹ کے پیچھے پی ٹی آئی کا ہاتھ تھا، سابق ایس ایس پی شکارپور کے مجھ پر لگائے الزامات کا کیس سندھ ہائیکورٹ میں ہے۔وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما ناکامیوں سے تنگ آ کر اپوزیشن کےخلاف بددعاؤں پر اتر آئے ہیں، پی ٹی آئی کا ایک اور نیا ٹرینڈ گالم گلوچ سے بد دعا کی سیاست ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے قائد آصف زرداری نے11سال جیل کاٹی انکی قیادت 11دن بھی نہیں گزار سکتی، پی ٹی آئی رہنما پہلے حبیب جان بلوچ کے انکشافات کا جواب دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close