مجھ سے کم ٹیکس دینے والےعمران خان کس طرح 300 کنال کی جائیداد رکھ سکتے اور خرچ برداشت کرتے ہیں، قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کے سوالات

اسلام آباد(پی این آئی):مجھ سے کم ٹیکس دینے والےعمران خان کس طرح 300 کنال کی جائیداد رکھ سکتے اور خرچ برداشت کرتے ہیں، قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کے سوالات،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ مسز سرینا عیسیٰ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کے خلاف بھی بول اٹھیں۔مسز سرینا عیسیٰ نے کہاہے کہ

عمران خان کے ساتھی میڈیا پرآکرکردار کشی کرتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں جسٹس سرینا عیسیٰ نے سوال اٹھایا کہ “مجھ سےکم ٹیکس دینےوالےعمران خان کس طرح 300کنال کی جائیداد رکھ سکتے اورخرچ برداشت کرتے ہیں۔انہوں نے کہامیں نےتو اپنی تمام تفصیلات ایف بی آرکو فراہم کردی ہیں،کیا ایف بی آرعمران خان سےپوچھ سکتاہےکہ وہ مجھ سےکم ٹیکس کیوں دیتےہیں؟۔انہوں نے کہا کیا ایف بی آرمجھےعمران خان،عبدالوحیدڈوگر،شہزاداکبر،انورمنصورخان،فروغ نسیم کےٹیکس گوشوارےدےسکتاہے؟عمران خان اوران کےقریبی ساتھیوں کاٹیکس ریکارڈفراہم کیاجائےکہ انھوں نےکب ٹیکس دیناشروع کیا۔کیاعمران خان اوران کے ساتھیوں نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں بیویوں اوربچوں کی تفصیلات فراہم کیں؟۔انہوں نے کہا اس معاملےمیں دوسرےلوگوں کوگھسیٹنانہیں چاہتی لیکن اپنی جاسوسی سےتنگ آچکی ہوں۔ایک سال سےمیرے ساتھ کسی کرمنل جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ہمیں ہر روز بتایا جاتا ہے کہ ہم مدینہ کی ریاست کے لیے کوشاں ہیں.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں