عمران خان صاحب، آپ استعفیٰ دے دیں، دو سال کی کارکردگی پر مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی):عمران خان صاحب، آپ استعفیٰ دے دیں، دو سال کی کارکردگی پر مطالبہ کر دیا گیا، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب !2 سال میں آپ نے جو کیا ہے اس پر استعفیٰ تو بنتا ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب

سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ عمران صاحب!2 سال کی کارکردگی پراستعفیٰ دیں اورگھرجائیں ،قوم بھی یہی مطالبہ کررہی ہے کہ ”کارکردگی دکھاؤ ورنہ گھرجاؤ“۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب !2 سال میں آپ نے جو کیا ہے اس پر استعفیٰ تو بنتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں