داتا دربار پر دھماکے کے سہولت کار کو سنگین سزا سنا دی گئی، جیل سے زندہ واپسی کا امکان ختم

لاہور(پی این آئی )داتا دربار پر دھماکے کے سہولت کار کو سنگین سزا سنا دی گئی، جیل سے زندہ واپسی کا امکان ختم، لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے داتا دربار دھماکہ کیس کے سہولت کار محسن کو بارودی مواد رکھنے کے جرم میں دو بار عمرقید اور ایک بار 14 سال قید کی سزا سنا دی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں

داتا دربار بم دھماکا کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے سہولت کار محسن کو بارودی مواد رکھنے کے جرم میں سزا سنائی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد نے کیس پر فیصلہ سنایا جس کے مطابق عدالت نے مجرم کو دو بار عمر قید اور ایک بار 14 سال قید کی سزا سنائی جو کہ مجموعی طور پر 65 سال بنتی ہے۔عدالت نے مجرم کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔عدالت فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایک سزا ختم ہونے کے بعد دوسری سزا شروع کی جائے گی۔

close