انتہائی آسان اقساط پر لاکھوں کے قرضے، حکومت نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

انتہائی آسان اقساط پر لاکھوں کے قرضے، حکومت نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دیاسلام آباد(پی این آئی ) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نے لوگوں کو آسان اقساط پر قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت معاشی و اقتصادی تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا جس میں مشیر

خزانہ حفیظ شیخ، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین ،گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر تجارت رزاق داود کے علاوہ شوکت ترین، سلطان الانااور ڈاکٹر اعجاز نبی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔شرکاسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اقتصادی ترقی کا موثر حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے تھنک ٹینک کی جانب سے بینکاری اور شعبہ مالیات، احساس پروگرام کو مزید بہتر بنانے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو سہولتوں کی فراہم سے متعلق تجاویز کو سراہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close