وزیراعظم عمران خان آٹا بحران آنے سے پہلے ہی متحرک، بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے متوقع آٹا بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے سرکاری گندم فوری طور پر مارکیٹ میں لانے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گندم کے متوقع بحران سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو خصوصی ہدایات کرتے ہوئے سرکاری گوداموں میں پڑی گندم کو

مارکیٹ میں لانے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم عمران خان نے گندم بحران پر بیورکریسی کا مشورہ نظر انداز کر دیا۔ گندم کی پیدوار کم ہونے کی وجہ سے افسران نے سرکاری گندم اکتوبر میں مارکیٹ میں لانے کا مشورہ دیا تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ آپ فوری طور پر گندم مارکیٹ لائیں اور سستے بازار اور پوائنٹس بنا کر لوگوں کو سستا آٹا فراہم کیا جائے، اکتوبر میں دیکھی جائے گی، اگر ضرورت پڑی تو صورتحال کے مطابق گندم درآمد کرلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں