اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے اجمل وزیر کو ہٹایا ہے، وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اجمل وزیر پر الزام کی تصدیق کر دی۔وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اجمل وزیر کو ہٹا دیا ہے، عمران خان کی جانب سے کسی کو چھوٹ نہیں ملے گی اور حکومتی وزراء پر کڑی
\
نظر رکھی جائے گی، جبکہ جس وزیر کیخلاف کوئی ثبوت ہوا تو سخت ایکشن ہوگا۔وزیر اطلاعات شبلی فراز اور چیئرمین وزیراعظم معائنہ ٹیم احمد یار ہراج نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے منشور کے مطابق ترجیحات کا تعین کرتی ہے، جبکہ اداروں میں اصلاحات پی ٹی آئی کے منشور میں شامل ہے، بدقسمتی ہے کہ اداروں کو دانستہ مفلوج کیا گیا۔شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کا کاروبار ہے نہ فیملی سیاست میں ہے، ماضی کی حکومت میں 100روپے کی چیز 150میں خریدی گئی، جبکہ اپوزیشن اتنی بدنام ہوگئی ہے کہ ان کا دوبارہ آنے کا چانس نہیں ہے۔احمد یار ہراج نے کہا کہ وینڈرز اور سپلائرز کی ادائیگی میں تاخیر کی جاتی ہے، حکومت کی خریداریوں کی ادائیگی اے جی پی آر سے ہوتی ہے، اے جی پی آر وفاقی حکومت کی تمام ادائیگیوں کو دیکھتا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ حکومتی خریداریوں کی مد میں 10برس کےدوران 4 کھرب زیادہ ادا کیے گئے۔احمد یار ہراج نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں بہترین نظام بنا کر دکھائیں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کو ڈر ہے حکومت کامیاب ہوگئی تو یہ سب جیل میں ہوں گے، اداروں میں شفافیت اور استحکام حکومت کے لیے بڑا ٹاسک تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں