اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کے ایم این اے کو پارٹی کی ہائی کمان پر الزام لگانا مہنگا پڑ گیا، کارروائی شروع۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ کو پارٹی کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا۔پی ٹی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے
نظم وضبط اور احتساب نے ملتان سے منتخب رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہر کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ہ آپ نے ایک انٹرويو ميں شاہ محمود قریشی پر الزامات لگائے ہیں، یہ رويہ پارٹی کی پاليسی اور آئين کے خلاف ہے، اس لیے آپ 15 جولائی کو سب کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر وضاحت کریں۔دوسری جانب احمد حسین ڈیہر کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، اگر نوٹس ملا تو کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنا مؤقف بیان کروں گا۔احمد حسین ڈیہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے نجی ٹی وی انٹرویو میں ایسی کوئی بات نہیں کی جو پارٹی ڈسپلن کے خلاف ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں