دیامر بھاشاڈیم پراجیکٹ تعمیر کے مرحلے میں داخل ہو گیا، وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے پراجیکٹ کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(پی این آئی)بھاشاڈیم پراجیکٹ تعمیر کے مرحلے میں داخل ہو گیا، وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے پراجیکٹ کا دورہ کریں گے۔زیرا عظم عمران خان آئندہ ہفتے دیامربھاشاڈیم پراجیکٹ کادورہ کریں گے، واپڈا کا کہنا ہے کہ دیامربھاشا ڈیم پراجیکٹ سال 29-2028میں مکمل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم عمران

خان آئندہ ہفتے دیامربھاشاڈیم پراجیکٹ کادورہ کریں گے اور دورے میں پراجیکٹ پرتعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے۔ واپڈا کا کہنا ہے کہ دیامربھاشاڈیم پراجیکٹ اپنی تعمیرکےمرحلےمیں داخل ہوچکاہے، ایک سال میں 2 بڑے ڈیمز مہمند اوردیامربھاشا پر کام شروع کیا جاچکاہے، دیامربھاشا ڈیم پراجیکٹ سال 29-2028میں مکمل ہوگا۔ واپڈا کے مطابق دیامربھاشا ڈیم میں 81لاکھ ایکڑفٹ پانی ذخیرہ ہوگا اور 12لاکھ30ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی جبکہ ڈیم کی بجلی پیداکرنےکی صلاحیت ساڑھے4ہزارمیگاواٹ ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close