“مک گیا تیرا شو نیازی،ریحام خان ایک بار پھر کمر کس کر میدان میں آگئیں،وزیراعظم اور تحریک انصاف پر شدید تنقید۔۔کئی سوالات کھڑے کر دیئے

لندن(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور لندن میں مقیم ریحام خان نے خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر خان کی آڈیو لیک ہونے پر ایک بار پھر تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا ہے کہ “تبدیلی کا جنازہ ہے زرا دھوم سے نکلے”،عارف نقوی جیسے انویسٹرز

گرفتار ہو رہے ہیں جبکہ ایتھوپیا نے بھی پاکستانی پائلٹس پر پابندی لگا دی ہے. تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر “مک گیا تیرا شو نیازی” کے ہیش ٹیگ سے ٹویٹس کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ کے پی میں اجمل خان وزیر کی مبینہ آڈیو لیک،قربانی عید سے پہلے اجمل خان وزیر کی قربانی دی گئی،اگر کرپشن کو واقعی روکنا ہے، میگا کرپشن پشاور میٹرو،مالم جبہ کیس،بی آر ٹی منصوبے میں میگا کرپشن میں ہاتھ کیوں نہیں ڈالا جا رہا؟؟یہ صرف محض عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ “دو نہیں ایک پاکستان” کے دعویداروں نے علیمہ خان کو غیر قانونی جائیدادوں پر صرف جرمانہ کر کے چھوڑ دیا جبکہ محترمہ سرینا فائز کی قانونی جائیدادوں پر جسٹس فائز کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ “تبدیلی کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے” پاکستانی روپیہ افغان کرنسی سے بھی کمتر، اربوں روپے کے کرپشن سکینڈلز ساتھ اب وزراء کی کمیشن مانگنے کی آڈیوز بھی سامنے آ رہی ہیں. عارف نقوی جیسے انویسٹرز گرفتار ہو رہے ہیں اور ایتھوپیا نے پاکستانی پائلٹس پر پابندی لگا دی ہے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close