پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کیلئے پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی مگر کس شرط پر۔۔؟ اہم تفصیلات جاری

اسلام آباد(پی این آئی)متحدہ عرب امارات کے لیے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی بحالی کے بعد پاکستان سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کے لیے پروازیں روانہ ہو رہی ہیں۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دبئی حکام کی ہدایات کے مطابق تمام مسافروں کو پرواز

کی روانگی کے 96 گھنٹوں کے اندر مختص کردہ لیباریٹری سے کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہو گا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی۔ مسافروں کو دبئی اتھارٹی کی جانب سے سفر کے لیے کلیئرنس سرٹیفیکٹ کا حصول بھی لازم ہے۔ مسافر مطلوبہ اجازت نامہ آن لائن اپلائی کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی پر کرنا لازم ہے۔ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے جو کہ پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی خریدے جا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ 28 جون کو متحدہ عرب امارات انتظامیہ نے پاکستان سے آنے والے مسافروں پر یہ کہہ کر عارضی پابندی لگائی تھی کہ جب تک کورونا ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری نہیں بن جاتی تب تک پاکستان سے مسافر متحدہ عرب امارات سفر نہیں کر سکیں گے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close