کورونا کی وجہ سے ایمریٹس ائر لائن کا 9 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ، سنسنی پھیل گئی

دبئی(پی این آئی)کورونا کی وجہ سے ایمریٹس ائر لائن کا 9 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ، سنسنی پھیل گئی۔مشرق وسطی کی ایئرلائن ایمریٹس کے صدر سرٹم کلارک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نو ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پہلی بار دنیا کی سب سے طویل

پرواز بھرنے والی ایئرلائن نے بتایا کہ وہ کتنے ملازمین کو گھر بھیجے گی۔اس بحران سے پہلے ایمریٹس میں کام کرنے والوں کی تعداد 60 ہزار تھی۔سر ٹم کلارک کا کہنا تھاکہ ایئرلائن پہلے ہی اپنے عملے کا دسواں حصہ ملازمت سے فارغ کر چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مزید کچھ ملازمین کو جن کی تعداد تقریبا 15 فیصد بنتی ہے ملازمت سے فارغ کریں گے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ایئرلائنز کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں