لوڈ شیڈنگ سے صنعتی یونٹ بند ہو جائیں گے، صنعتکاروں کا خدشہ، مسئلے کا حل جلد نکال لیں گے، اسد عمر نے یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر نے تاجربرادری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وزیراعظم نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، پریشان نہ ہو، لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل نکال لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی بجلی بحران سےمتعلق صنعتکاروں اورتاجروں سے ملاقات ہوئی ، ذرائع کا

کہنا ہے کہ ملاقات میں صنعتکاروں نے کہا بدترین لوڈشیڈنگ سے صنعتی یونٹس بند کرنے کا وقت آگیا ہے، بجلی نہ ہونے کے باعث پیداواری کھپت میں کمی کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں تاجروں کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک بجلی دیتی نہیں،اوور بلنگ کے نام پر زیادتیاں کررہی ہے۔اسد عمرنے یقین دہانی کرائی کہ تاجربرادری پریشان نہ ہو، معاملے کا حل نکال لیا جائے گا ، وزیراعظم نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیا ہے ، امید ہےکے الیکٹرک سے ملاقات کرکے مستقل حل نکال لیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close