علی زیدی نے ٹوئٹر پر عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کر دی، عذیر بلوچ کو پانچ کروڑ روپے دیئے گئے، پھر کیا ہوا؟ جانیئے

کراچی(پی این آئی)علی زیدی نے ٹوئٹر پر عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کر دی، عذیر بلوچ کو پانچ کروڑ روپے دیئے گئے، پھر کیا ہوا؟ جانیئے۔ وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے حبیب جان کے عزیر بلوچ اور پیپلز پارٹی سے تعلقات پر مبنی ویڈیو ٹویٹ کر دی ۔وفاقی وزیربحری امور علی زیدی نے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کر دی ۔علی زیدی نےویڈیو بیان کے عنوان میں لکھا کہ ایک بار پھر مافیا ڈان آصف زرداری ، قادر پٹیل ایک بار پھر بے نقاب ہوگئے، سیاست اور جرم ساتھ ساتھ چلتے رہے ۔حبیب جان نے ان دونوں کوبے نقاب کیا جو کبھی ان کے ساتھ تھے ۔قانون حرکت میں آچکا ہے ۔حبیب جان نے ویڈیو بیان میں پیپلزپارٹی اور عزیر بلوچ کے درمیان روابط کو بے نقاب کیا،2012 کے آپریشن کے خاتمے کے بعد پیپلزپارٹی نے پھر عزیر بلوچ سے رابطہ کیا عذیر بلوچ کو پانچ کروڑ روپے دیئے گئے جس کے بعد وہ پھر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگیا، عزیر بلوچ کی دوبارہ شمولیت پر وزیرقائم علی شاہ ، فریال تالپور اور شرمیلا فاروقی بھی وہاں گئیں ۔میرے دفتر پر حملہ ہوا،میرے بھائی شہید ہوا ۔ یہ گروپ پورے کراچی میں آئی جی سندھ تک ٹرانسفر کرتا تھا ۔ بقول چودھری اسلم رحمان ملک سب معاملات کا سرغنہ مجھے مانتے تھے ۔حکومت خطرے میں پڑی تو پی پی سے ان کا تعلق ٹوٹا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close