لندن(پی این آئی) نواز شریف سے ملاقات؟ جہانگیر ترین خود ہی حقیقت بتا دی کہ معاملہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کیخلاف عمران خان کے ساتھ مل کر جدوجہد کی۔جہانگیر ترین کا دنیا نیوز سے
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میں کہنا تھا کہ میرا نواز شریف سے کسی قسم کا رابطہ نہیں، میں اس قسم کی حرکت کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے شریف خاندان کیخلاف عمران خان کے ساتھ مل کر جدوجہد کی، ڈوبتی کشتیوں کو سہارا دینے کیلئے میرا کندھا استعمال نہ کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں