شہباز شریف میری پارٹی کے آدمی ہیں، جیسا کہوں ویسا کرینگے، شیخ رشید نے دماغ گھما دینے والا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) شہباز شریف میری پارٹی کے آدمی ہیں، جیسا کہوں ویسا کرینگے، شیخ رشید نے دماغ گھما دینے والا دعویٰ کر دیا۔وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نےکہاہے کہ ایم ایل ون منصوبے سے ایک سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار ملے گا،منصوبے پرنوے فیصد پاکستانی افرادی قوت کام کریگی۔شہباز

شریف میری پارٹی کے آدمی ہیں ،جیسا کہوں ویساکرینگے ،الیکشن سے پہلے جھاڑو پھرے گی، 120احتساب عدالت ،120دن میں سارا گند صاف کر دیں گی،عمران خان پانچ سال کی مدت پوری کریں گے تاہم اپوزیشن میں دم نہیں وزیراعظم کیخلاف کچھ بھی نہیں کرسکتی ان کے پاس کچھ ہوتا تو صرف ٹاک شو نہ کرتے۔عدالتی فیصلے سے جھاڑو پھر جائیگی،انتخاب شفاف ہوگا،ایم ایل ون پرنوے فیصدپاکستانی افرادی قوت کام کریگی،چیف جسٹس نے جتنا بڑا فیصلہ کیا ہے انہیں سلام پیش کرتا ہوں، عدالتی فیصلے سے جھاڑو پھر جائے گا اور آئندہ کا انتخاب شفاف ہوگا، 14 وزارتیں چلائیں مگر مجھے ایک ٹکا نہیں ملا۔ایم ایل ون منصوبے پر کام کا آغاز بہت بڑی کامیابی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close