لاہور کے قریب نیا شہر بسانے کی منظوری دے دی گئی، رقبہ کتنا ہو گا؟ کس عرب ملک کی طرح تعمیرات ہوں گی؟ تفصیل جانیئے

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت نے نیا شہر بسانے کیلئے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کے چیئرمین وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہوں گے۔لاہور کے شمال میں جدید شہر بسانے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی جس کیلئے آرڈیننس جاری کیا

جائے گا۔ یہ اتھارٹی نیا شہر بسانے کیلئے کام کرے گی۔نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا اور ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر بنایا جائے گا۔ اس میں بلند و بالا (ہائی رائز) بلڈنگز کے قیام کو ترجیح دی جائے گی۔نئے شہر میں ایک بڑی جھیل اور 3 بیراج بھی بھی بنائے جائیں گے۔ نیا شہر بسنے سے نہ صرف لاہور کے ماحولیات، پانی اور ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا بلکہ نجی شعبے کی جانب سے 5 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close