کورونا وائرس کیخلاف جنگ، چین نے پاکستان کیلئے ایسا اعلان کر دیا کہ دوستی کا حقیقی حق نبھا دیا، بڑی خوشخبری آگئی

بیجنگ (پی این آئی) چین نے کوویڈ 19 کے خلاف پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے آئسولیشن ہسپتال اور متعدی امراض کے علاج معالجہ کے مرکز کے قیام سے کورونا وائرس اور دیگر متعدی بیماریوں پر قابو پانے کی پاکستان کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ چینی وزارت خارجہ

کے ترجمان ژائو لی جیان نے جمعہ کو یہاں بریفنگ کے دوران مہلک وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں کہا کہ اسلام آبا د میں چین کے تعاون سے 40 دن میں 250 بستروں کا ہسپتال قائم کیا گیا جو پانچ وارڈز پر مشتمل ہے اور اس میں متعدی بیماریوں کی تشخیص اور علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ19 کے مریضوں کے لئے آئسولیشن ہسپتال کا قیام اہمیت کا حامل ہے جس پر اس سال مارچ میں صدر ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ چین کے دوران اعلیٰ چینی قیادت کے ساتھ ملاقات کے دوران اتفاق رائے ہوا تھا ۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے حال ہی میں ہسپتال قائم ہوا جس کا افتتاح 9جولائی کو ہوا ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہسپتال کا افتتاح کیا اس موقع پر پاکستان کے سینئر حکام ، چین کے سفیر یائو جنگ اور چینی شخصیات بھی موجود تھیں ،ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے انتہائی مشکل حالات میں پاکستان کی گرانقدر مدد کو نہیں بھول سکتے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سدا بہار سٹریٹجک شراکتدار اور گہرے دوست ہیں انہوں نے کہا کہ چین نہ صرف دونوں ممالک بلکہ عالمی صحت عامہ کے تحفظ کے لئے بھی پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور دونوں ممالک کے مشترکہ مستقبل کے لئے ایک قریبی کمیونٹی کو فروغ دے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close