اسلام آباد (پی این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا میں سماجی صورتحال سے متعلق پاکستان کی موثر پالیسی کو پذیرائی مل رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹینٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، اپنے ٹوئٹ میں عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کرونا وبا میں زندگی، روزگار کے حوالے سے متوازن پالیسی اپنائی۔معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا وبا میں سماجی صورتحال سے متعلق پاکستان کی مؤثر پالیسی کو پذیرائی مل رہی ہے۔عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کی ملکی پالیسی کی عالمی سطح پر حمایت واضح ثبوت ہے، قوم نے ثابت کیا کہ وہ مہلک وبا کو شکست دینے کیلئے پُرعزم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں