علی محمد خان اپوزیشن پر پھٹ پڑے، پیپلزپارٹی کوخبردار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن آپس میں ہی مخلص نہیں ہے، آپس میں دھوکے کررہی ہے، حکومت میں تو انہوں نے کام کیا نہیں اب اور اپوزیشن میں بھی کچھ نہیں کیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام سوال یہ ہے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اپوزیشن کو تنقید کا

نشانہ کا بناتے ہوئے کہا کہ 2023 میں اپوزیشن کو جواب دیں گے جب سندھ بھی ہاتھ سے جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آدھا سندھ تو پیپلز پارٹی کے ہاتھ سے چلا گیا ہے آدھا 2023 میں چلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن آپس میں ہی مخلص نہیں ہے، آپس میں دھوکے کررہی ہے، نوازشریف کئی سال حکومت میں رہےابھی بھی وہ ملک بدلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے 4 بارحکومت کی لاڑکانہ کی ہی صورتحال دیکھ لیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اداروں میں سیاسی بھرتیاں کیں اور پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 40 سال اس ملک کو تباہ کیا۔علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میں تو انہوں نے کام نہیں کیا اپوزیشن میں بھی کچھ نہیں کیا، بلاول ذوالفقار بھٹو کی نقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close