پاکستان کورونا وائرس کے کیسز کے حوالے سے ایشیاءمیں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا، ہسپتال بھر گئے

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان کورونا وائرس کے کیسز کے حوالے سے ایشیاءمیں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے اور ہسپتالوں مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔ اس پر اب یہ افتاد پڑ گئی ہے کہ ملک میں آکسیجن کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور کورونا وائرس کے سنگین نوعیت کے مریضوں کو آکسیجن دستیاب نہیں ہو رہی۔ بلومبرگ

کے مطابق پاکستان میں میڈیکل آکسیجن سپلائی کرنے والی تنظیم نے سپلائی میں 4گنا اضافہ کر دیا ہے اور اب وہ 10ہزار سے زائد سلنڈر مہیا کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود آکسیجن نہیں مل رہی۔عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے ترجمان شکیل دہلوی کا کہنا ہے کہ ”پہلے ہماری فراہم کر آکسیجن بچ جایا کرتی تھی۔ اب ہم چارگنا زیادہ آکسیجن مہیا کر رہے ہیں لیکن وہ تمام استعمال ہو جاتی ہے اور مزید کی ضرورت باقی رہتی ہے۔ “ نجی ہسپتال ’انڈس‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالباری خان کا کہنا ہے کہ ”اس وقت ملک میں جتنی آکسیجن استعمال ہو رہی ہے، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ “ کراچی کے پٹیل ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا تھا کہ ”میری دعا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے میں وزیراعظم عمران خان درست اور ہم غلط ثابت ہوں لیکن اس وقت تک معاملہ اس کے برعکس دکھائی دے رہا ہے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close