کے الیکٹرک کے سربراہ نے لوڈ شیڈنگ کی ذمہ داری اٹھانے سے انکار کر دیا، ملبہ دوسروں پر ڈالنے کی کوشش

کراچی(پی این آئی)نیپرا کی عوامی سماعت میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کےالیکٹرک نے بجلی لوڈشیڈنگ کی ذمے داری اٹھانے سے انکار کردیا۔انہوں نے دوران سماعت موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ذمے دار کے الیکٹرک نہیں۔کے الیکٹرک کے سی ای او نے کہا کہ 22

جون کے بعد کراچی میں لوڈشیڈنگ بڑھی، جس کے باعث لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کرنا پڑی۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو کےالیکٹرک کے پاور پلانٹس کےلیے تیل درآمد کرنے کی اجازت تاخیر سے ملی جبکہ نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی کے لیے ہماری درخواست پر غور نہیں کیا جاتا۔دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ’کے الیکٹرک‘ کو صورتحال کی پہلے سے منصوبہ بندی کرنا چاہیے تھی۔معاملے پر سماعت مکمل ہوگئی، جس کا فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close