پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں دستیاب ہے، وزیر خوراک علیم خان کا دعویٰ

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں دستیاب ہے، وزیر خوراک علیم خان کا دعویٰ۔پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صوبے میں سستے آٹے کی فراہمی شروع ہوچکی ہے، 20 کلو کا تھیلا 860 روپے میں دستیاب ہے، دکانوں پر آٹا کنٹرول ریٹ پر مل رہا ہے، فئیر پرائس شاپس

اور سیل پوائنٹ بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 20 کلو آٹا تھیلے کی ایکس مل پرائس 837 اور ریٹیل پرائس 860 روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں قیمتوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ ہو رہی ہے، محکمہ خوراک مکمل الرٹ ہے، فلور ملوں سے بھی رابطے میں ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ آٹے کی فراہمی جاری رہے گی، ضلعی انتظامیہ بھی سستے آٹے کی فراہمی کیلئے متحرک ہے، کہیں سے شکایت ملی تو فوری کارروائی ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close