جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے اہم بیان جاری کر دیا، میں بے بنیاد پراپیگنڈے اور ہراسمنٹ کا سامنا کررہی ہوں

اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ نے گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جمع کرایا گیا،بیان دستاویزات کی کاپیوں سمیت میڈیا کو جاری کردیا اور ساتھ ہی موقف اپنایا کہ والد کی وفات کی وجہ سے وہ نوٹس وصول نہیں کرپائے جس کی وجہ سے بے بنیاد پراپیگنڈا کیا گیا ۔ جسٹس قاضی

فائزعیسیٰ کی اہلی سرینہ عیسیٰ نے تمام دستاویزات سمیت بیان میڈیا کو جاری کردیا جو گزشتہ روزانہوں نے ایف بی آر میں جمع کرایا تھا۔خاتون نے اپنے بیان میں لکھا کہ میں بے بنیاد پراپیگنڈا اور ہراساں کیے جانے کا سامنا کررہی ہوں،یہ کہا گیا کہ میں 25 جون کو ایف بی آرکے نوٹسز وصول نہیں کررہی ، اسی روز میرے والد کا انتقال ہوا، پھر اس کو میرے پڑوسیوں اور گھر کے ملازمین کے سامنے تضحیک کے لیے ہمارے گھر کے گیٹ پر لگائے گئے نوٹسز میں بنیاد بنایاگیا۔انہوں نے بتایا کہ میں جب 9 جولائی کو ایف بی آر بلڈنگ میں ایف بی آر کو جواب جمع کرانی گئی ، میری ریکارڈنگ کی گئی اوراس وقت کہاگیا کہ مجھے ایک چھڑی کی مدد سے تیزی سے چلتی دیکھاگیا، اب مجھے ان کے پراپیگنڈا کی نفی کیلیے میٹل پلیٹس اوراسکریوز کے ایکس ریز سامنے لانا ہوں گے جو میری ٹوٹی ٹانگوں کو جوڑنے کے لیے استعمال ہوئے، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے بہت دکھ ہوا۔انہوں نے لکھا کہ ایسی چیز یں میڈٰیا میں ہی رپورٹ ہورہی ہیں جو میں نے قیاس کے طورپراپنے جواب میں کہی ہیں لیکن میں نے جو نہیں کہا اور میرا جواب دبا گیا گیا، میرے پاس اس کے علاوہ اب کوئی چارہ نہیں تھا کہ میں جواب میڈیا کو جاری کروں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے چھ صفحات پرمبنی جواب ایف بی آر میں جمع کرایا جو میرے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا روکنے کے لیے کافی ہے، میری درخواست ہے کہ میری ذاتی معلومات اوراکائونٹس کی تفصیلات عوام کیساتھ شیئر نہ کریں لیکن سچ تک پہنچنے کے لیے میرے جواب کا متن عوام تک پہنچائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close