چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صدراتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے صدراتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا ایک اوراعزاز، چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بین الاقوامی پارلیمانی یونین کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے صادق سنجرانی کو نامزد کیا گیا

ہے۔ 179 رکنی انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین کی صدرات کیلیے انتخاب رواں برس دسمبر میں ہوگا۔صادق سنجرانی ملکی تاریخ میں پہلی بارآئی پی یو کی صدرات کے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ پارلیمنٹرینزکا کہنا ہے صادق سنجرانی کے آئی پی یو صدارتی انتخاب سے پارلیمان کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close