سینئر مسلم لیگی لیڈر نے نواز شریف اور جہانگیر ترین میں رابطے کی تصدیق کر دی، مریم نواز کے بارے میں بھی بتا دیا

لاہور(پی این آئی)سینئر مسلم لیگی لیڈر نے نواز شریف اور جہانگیر ترین میں رابطے کی تصدیق کر دی، مریم نواز کے بارے میں بھی بتا دیا، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے نواز شریف اور جہانگیر ترین میں رابطے کی تصدیق کر دی۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے

کہ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اپوزیشن موثراحتجاج یا تحریک چلا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پارٹی سمجھے گی تو مریم نواز متحرک ہو جائیں گی،نواز شریف لندن میں بیٹھ کراپنا اوراس حکومت کا علاج بھی کر رہے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانے کے خواہاں ہیں غیر پارلیمانی اورغیر جمہوری کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے،جہانگیر ترین اورنواز شریف کے درمیان ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان میں براہ راست ملاقات نہیں ہوئی البتہ کچھ لوگوں کی وساطت سے دونوں میں رابطہ ضرور ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close