اثاثے منجمد کرنے کا کیس ،احتساب عدالت نے شہباز شریف کے وکیل کو آخری موقع دے دیا

لاہور(پی ای آئی):اثاثے منجمد کرنے کا کیس ،احتساب عدالت نے شہباز شریف کے وکیل کو آخری موقع دے دیا، احتساب عدالت نے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف وکیل کو بحث مکمل کرنےکےلئے آخری موقع دے دیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں اپوزیشن

لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اوران کے خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔شہباز شریف کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب کی درخواست پر عدالت نے شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کیے۔تحقیقات کے دوران اثاثے منجمد نہیں کیے جاسکتے۔عدالت اثاثے منجمد کرنے کے حکم پر نظر ثانی کرے۔ عدالت نے شہباز شریف کے وکیل کو بحث مکمل کرنےکےلئے آخری موقع دے دیا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آئندہ سماعت پر آپ بحث مکمل کریں تاکہ درخواست پر فیصلہ ہوسکے،جس پر ایسو سی ایٹ وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز جہاں رہتے ہیں اس علاقے میں سمارٹ لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔عدالت بحث مکمل کرنے کا موقع دے۔جس پر احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت 25 اگست تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں