پشاور(پی این آئی)غریب بے چارہ کیا کرے، پہلے آٹا مہنگا اور اب روٹی کی قیمت 15روپے ہو گئی ، آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور شہر کے بیشتر تندوروں پر روٹی 15 روپے میں فروخت کی جارہی ہے اور روٹی کی قیمت میں اضافے پر شہری
پریشان ہیں۔ تندور مالکان کا کہنا ہے کہ 110گرام کی روٹی 10 روپے میں فروخت کرنے سے نقصان ہو رہا تھا اس لیے 150 گرام کی روٹی 15 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آٹا کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس پر وزیراعظم نے قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ہدایات کے باوجود مہنگا آٹا فروخت کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں