کراچی(پی این آئی)آج سے سندھ میں سی این جی بند، کب تک بند رہے گی؟ سستی گیس کون استعمال کرے گا؟ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن آج صبح 8 بجے سے 48 گھنٹوں کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں ۔سوئی سدرن گیس نے جمعے سے اتوار تک سی این جی بند کرنے کا
اعلان کیا تھا جس کے بعد اب سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔سوئی سدرن گیس کے حکام کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کو اضافی گیس فراہم کی گئی ہے اس لیے سی این جی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ پہلے ہی نقصان میں جانے والے سی این جی سیکٹر کی گیس کے الیکٹرک کو دینا قابل قبول نہیں۔اپنے ایک بیان میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز بند کر کے گیس کے الیکٹرک کو منتقل کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹس فرنس آئل سے چل سکتے ہیں سی این جی سیکٹر کو تو پہلے ہی کورونا کے باعث ٹرانسپورٹ میں کمی کی وجہ سے بہت نقصان کا سامنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں