کرپشن کر کے لوٹے گئے 466 ارب روپے نکلوا کر قومی خزانے میں جمع کرا دیئے گئے، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

اسلام آباد ( پی این آئی)کرپشن کر کے لوٹے گئے 466 ارب روپے نکلوا کر قومی خزانے میں جمع کرا دیئے گئے، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا، چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 466.069ارب روپے بدعنوان عناصرسے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے،69 فیصد مقدمات میں

سزا ہوئی، نیب کی اصل توجہ منی لانڈرنگ، بینک فراڈ، بینک قرض نادہندگی، اختیارات کا غلط استعمال، سرکاری فنڈز کے غبن پر مرکوزہے.پاکستان کا انسداد بدعنوانی کا اعلیٰ ادارہ نیب دنیا کا واحد ادارہ ہے جس کے ساتھ چین نے پاکستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی نگرانی کےلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے نیب کی مجموعی کار کردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔نیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت پاکستان میں فوکل ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے جو کہ آگاہی، تدارک اور انفورسمنٹ کی انسداد بدعنوانی کی قومی حکمت عملی کے مطابق ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم، پلڈاٹ اور مشال پاکستان نے کرپشن فری پاکستان کے تناظر میں نیب کی لوگوں کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہی کی کوششوں کو سراہاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں