سمارٹ لاک ڈاون کے نتائج نظر آنا شروع، ایک صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد میں واضح کمی ہو گئی

لاہور(پی این آئی)سمارٹ لاک ڈاون کے نتائج نظر آنا شروع، ایک صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد میں واضح کمی ہو گئی، پنجاب میں کورونا کے مریضوں میں واضح کمی آنا شروع ہوگئی جس کی ایک وجہ علامات کے بغیر ٹیسٹوں میں کمی بھی بتائی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے عالمی ادارہ صحت کی نئی گائیڈ لائن

جاری ہونے کے بعد علامات کے بغیر کورونا ٹیسٹ کرنا بند کردیے ہیں جس کے بعد مریضوں میں واضح کمی سامنے آئی ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیو نیوز کوبتایا کہ ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائن پر صرف کورونا کی علامات والے افراد کے ٹیسٹ کیے جارہےہیں اور اگر کسی کا ٹیسٹ مثبت آئے تو پھر اس کے گھر والوں کے بھی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔انہوں نےکہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے بھی اچھے نتائج سامنے آئےہیں ، صوبے میں کورونا کم ہورہاہے۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈاکٹروں اور طبی عملے نے دن رات کام کیا، انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close