انتخابات اگست کی بجائے اب اکتوبر میں ہوں گے، سیاسی قیادت کا اتفاق، الیکشن کمیشن بھی مان گیا

گلگت(پی این آئی)انتخابات اگست کی بجائے اب اکتوبر میں ہوں گے، سیاسی قیادت کا اتفاق، الیکشن کمیشن بھی مان گیا، گلگت بلتستان اسمبلی کے 18 اگست کو ہونے والے انتخابات اب اکتوبر میں ہوں گے، سیاسی جماعتوں کے قائدین نے تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق گلگت میں الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام آل

پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ اے پی سی میں سوائے چند چھوٹی جماعتوں کے تمام پارٹی سربراہان نے جی بی الیکشن مقررہ تاریخ 18 اگست کو کروانے پر اصرار کیا تھا۔اے پی سی میں شریک سیاسی قائدین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مقررہ تاریخ تک الیکشن کی تیاریاں مکمل نہ ہونے کے امکان کو جواز بنا کر الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔سیاسی قائدین کا کہنا ہے کہ اب گلگت بلتستان کے انتخابات اکتوبر کو منعقد ہوں گے تاہم الیکشن کے التواء اور بعد ازاں نئے شیڈول کا باضابطہ اعلان الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close