تبدیلی آگئی ،پی ٹی آئی حکومت نے کامیابی حاصل کر لی ، تجارتی خسارہ انتہائی کم ہوکر کتنا رہ گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) مالی سال 2019،20 کے آخری مہینے (جون 2020) میں تجارتی خسارہ کم ہو کر 2 ارب 12 کروڑ ڈالر رہ گیا۔ادارہ شماریات کی جانب سے مالی سال 2019/20 کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے جس کے مطابق ایک سال میں تجارتی خسارہ 31 ارب ڈالر سے کم ہو کر 23 ارب 18 کروڑ ڈالر رہ گیا۔

تجارتی خسارے میں 10 ارب ڈالر یعنی 27 اعشاریہ 11 فیصد کمی آئی ہے۔پاکستان کی درآمدات میں 18 اعشاریہ 61 فیصد کمی ہوئی اور یہ جولائی 2019 سے جون 2020 تک 44 ارب 57 کروڑ ڈالر رہیں۔ اسی عرصے کے دوران پاکستان کی برآمدات 21 ارب 38 کروڑ ڈالر رہیں ۔ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2019/20 کے آخری مہینے (جون 2020) کے دوران تجارتی خسارہ 2 ارب 12 کروڑ ڈالر رہ گیا۔ گزشتہ مالی سال کے آخری مہنے میں برآمدات 6 اعشاریہ 52 فی صد کم ہوئیں۔ جون میں برآمدات 1ارب 59کروڑ ڈالر پر پہنچ گئیں۔ درآمدات 14اعشاریہ 66 فی صد کم ہو کر 3 ارب 71 کروڑ ڈالر ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close