کورونا وائرس کے وار جاری،وزیراعظم عمران خا ن نے عید الاضحی سےمتعلق عوام سے بڑی اپیل کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) قربانی سے متعلق ایس او پیز بنائے ہیں، قوم سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔سلام آباد میں جدید ہسپتال کے قیام کے افتتاح کے موقع پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے عوام سے عید کے موقع پر ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ عید

پر ہم نے لاپروائی کی جس کی وجہ سے وائرس تیزی سے پھیلا، عوام سےاپیل ہےعیدپرایس اوپیزپرعمل کریں۔بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد بتدریج کم ہورہی ہے، دیگر ممالک کے نسبت پاکستان میں اس وبا سے اموات کم ہوئیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں وبا کے اثرات کم ہوتے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وباکاپھیلاؤ کم ہورہاہے،اللہ تعالیٰ نےکرم کیا، زیادہ لوگوں کےجمع ہونےپروائرس تیزی سےپھیلتاہے۔ہم نے ایس او پیز پر عمل کیا جس کی وجہ سے مثبت نتائج سامنے آئے۔ خیال رہے کہ یہ گفتگو وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے وبائی امراض کے لیے بنائے گئے خصوصی آئیسولیشن ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر کہی ہے۔ ہسپتال کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ہسپتال ایسے وقت تیار کیا گیا کہ جب لاک ڈاؤن تھا، چیزیں بآسانی دستیاب نہیں تھی اور انتہائی نگہداشت یونٹس جیسی سہولیات جس کے لیے خصوصی عملہ درکار ہوتا ہے اس سب کا انتظام کیا گیا۔عمران خان نے اس ہسپتال کے قیام کو خوش آئند عمل قرار دیا ہے۔ تا ہم اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے عوام سے عید الاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ عید پر ہم نے لاپروائی کی جس کی وجہ سے وائرس تیزی سے پھیلا، عوام سےاپیل ہےعیدپرایس اوپیزپرعمل کریں۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد بتدریج کم ہورہی ہے، دیگر ممالک کے نسبت پاکستان میں اس وبا سے اموات کم ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close