لاہور ( پی این آئی)حکومت پنجاب نے سرکاری دفتروں کے اوقات کار میں کمی کر دی، کب سے کب تک کام ہو گا؟ تفصیل جانیئے اس رپورٹ میں، حکومت پنجاب نے کرونا کی وجہ سے سرکاری اوقات کار میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے .محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے
اس کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر میں پیر سے جمعرات تک صبح 10 بجے سے شام پانچ بجے تک کام ہو گا ۔ جبکہ جمعہ کے روز صبح دس بجے سے ایک بجے تک سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے ۔ اسی طرح جو دفاتر ہفتے میں چھ دن کام کرتے ہیں وہ صبح 10 بجے سے تین بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز صبح دس بجے سے ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔ اب آٹھ کی بجائے سرکاری محکموں میں چھ گھنٹے تک کام ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں