جعلی لائسنس اسکینڈل ، امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائدکردی

نیویارک (پی این ائی) پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل کے معاملات امریکہ پر بھی اثر انداز ہو گئے،یورپی یونین اور برطانیہ کے بعد امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائدکردی،امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کا امریکا میں پرواز کے حوالے سے

خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے اور پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی فلائٹس کی سیفٹی پر تشویش کے باعث لگائی گئی ہے۔اس حوالے سے امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پابندی کے بعد پی آئی اے امریکا کیلئے اپنی پروازیں نہیں چلاسکےگی اور یہ پابندی پی آئی اےکی ہرقسم کی پروازوں پرلگائی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close