ریٹائرڈ ملازمین کو عید سے قبل عیدی مل گئی، حکومت نے شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری، بزرگ پنشنرز کو اگست کے ماہ سے اضافی پنشن ملے گی، حکومت نے کم از کم پنشن 6500 سے بڑھا کر 8500 کرنے کا اعلان کیا تھا، 3 ماہ کے بقایہ جات بھی ملیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عید سے قبل بزرگ پنشنرز کو خوشخبری سنائی گئی ہے

کہ اگست سے ان کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔اب بزرگوں کو اگست کے ماہ سے کم از کم 8500 روپے کی پنشن ملے گی۔ جبکہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن نے اعلان کیا ہے کہ ای اوبی آئی ملازمین کو واجبات کی مد میں 2.4 ارب روپے بھی ادا کیے جائیں گے۔ حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کی پینشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی جبکہ رجسٹرڈ پنشنرز کو اب ساڑھے 8 ہزار روپے پنشن ملے گی۔ای او بی آئی کے رجسٹرڈ پنشنرز کو 3 ماہ اپریل، مئی اور جون کے بقایا جات کی مد میں دیے جائیں گے۔یہ تمام بقایاجات اگلے ماہ اگست میں ادا کر دیے جائیں گے۔ اس سے قبل ای او بی آئی پنشن میں اضافے کے بعد ادارہ قومی بچت نے پنشنرز کیلئے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کے منافع میں بھی اضافہ کیا تھا۔ ادارہ قومی بچت کی جانب سے مسلسل مختلف اسکیموں کے منافع میں کمی کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاری میں کچھ کمی دیکھنے میں آ رہی تھی۔ادارے نے مزید سرمایہ کاری کے حصول کیلئے کچھ اسکیموں کے منافع میں اضافہ کیا ہے۔ بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 9.84 سے بڑھا کر 9.96 فیصد کردیا گیا ہے جب کہ پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر بھی شرح منافع 9.84 سے بڑھا کر 9.96 فیصد کردیا گیا ہے۔ لیکن یہاں یہ واضح رہے کہ رواں سال ریگولر ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close