پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے اضلاع میں خواتین عہدیداروں کا اعلان کر دیا، کون بنی صدر؟ کون بنی سیکرٹری؟ جانیئے اس رپورٹ میں

حافظ آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے اضلاع میں خواتین عہدیداروں کا اعلان کر دیا، کون بنی صدر؟ کون بنی سیکرٹری؟ جانیئے اس رپورٹ میں۔حافظ آباد کی ضلعی صدرنصرت ضیاء، سینئر نائب ریحانہ خان، نائب صدورنورین بشیر،رضیہ بٹ، جنرل سیکرٹری ثوبیہ سیف بھٹی، ایڈیشنل جنرل

سیکرٹری نگہت خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز صدف نورین،نبیلہ خالد، سیکرٹری اطلاعات ساجدہ فریال اور سیکرٹری فنانس کوثر رضا، سیالکوٹ کی ضلعی صدر لبنیٰ چیمہ، سینئر نائب سفینہ عزیز، نائب صدورانجم ملک، گلناز نواز، جنرل سیکرٹری ثمرین فاروق، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری معصومہ فاطمہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز شکریہ خانم، ثمرین اقبال، عدیلہ، ندا فاطمہ، سیکرٹری اطلاعات جویریہ اور سیکرٹری فنانس صائمہ طورکو نامزد کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں. صدرثانیہ کامران اور روبینہ شاہین سمیت دیگر گورننگ باڈی کی اراکین نے نامزد عہدیداروں کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گی اور پارٹی کی مضبوطی اور تنظیم کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close