وفاقی حکومت میں شامل جماعت پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دے گی، وفاقی وزیر امین الحق نے وجوہات کا اعلان کر دیا

کراچی(پی این آئی)وفاقی حکومت میں شامل جماعت پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دے گی، وفاقی وزیر امین الحق نے وجوہات کا اعلان کر دیا۔ایم کیو ایم نے کے الیکٹرک کیخلاف پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاہے کہ

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے ،کے الیکٹرک نے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی ہے۔وفاقی وزیرامین الحق نے کہاکہ کے الیکٹرک کو گیس بھی معاہدے سے زیادہ دی جا رہی ہے،کے الیکٹرک نے مافیا کی شکل اختیارکرلی ہے، کے الیکٹرک کو وفاق سے زیاہ بجلی اورگیس مل رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close