اسلام آباد(پی این آئی):پی آئی اے نے آج سے متحدہ عرب امارات کیلیے فضائی آپریشن بحال کردیا، پاکستان سے کہاں کہاں جا سکتے ہیں؟ پی آئی اے نے آج سے متحدہ عرب امارات کیلیے فضائی آپریشن بحال کردیا قبل ازیں پی آئی اے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلیے یکطرفہ پروازیں چلا رہی
تھی، لیکن اب پاکستان سے مسافر دبئی، شارجہ، ابوظہبی وغیرہ کا سفر کرسکیں گے۔تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا، منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی، روانگی سے قبل ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم پر کرنا لازمی ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی ہے جوکہ پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں